مودی نے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی

نئی دہلی، مارچ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو صحت مند رکھنے کی کوششوں کے لئے صحت کارکنوں کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو یہاں جاری ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے قومی حفاظتی ٹیکوں کے دن پر ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا اور لوگوں کو ٹیکے لگانے میں ہندوستان کی تیز رفتاری کو بھی یاد کیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ہمارے تمام ہیلتھ ورکرز کو ہندوستان کو صحت مند رکھنے کی کوششوں کے لیے مبارکباد۔ قومی ویکسینیشن ڈے پر ہم لوگوں کو ٹیکے لگانے میں ہندوستان کی تیز رفتاری کو بھی یاد کرتے ہیں اور ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

Related Articles