ادھم پور سڑک حادثے میں 5 سی آر پی ایف جوان زخمی
جموں، مارچ۔جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے ٹکری علاقے میں بدھ کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ سی آر پی ایف جوان زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح ادھم پور کے ٹکری علاقے میں سی آر پی ایف گاڑی اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے میں زخمی ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی برج لال ، ایس جی ڈی اشوک کمار، اے ایس آئی گوند راج ، اے ایس آئی سلو راج اور اے ایس آئی رومیش کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو نارائنا ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔