دہلی شراب معاملہ۔بی آرایس ایم ایل سی کویتا کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

حیدرآباد،مارچ۔دہلی شراب گھوٹالے میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا کو سپریم کورٹ سے دھکہ لگا ہے۔عدالت عظمی نے انہیں کسی بھی قسم کی راحت دینے سے انکار کردیا تاہم عدالت نے 24مارچ کو ان کی عرضی کی سماعت سے اتفاق کیا ہے۔کویتا نے ان کو ای ڈی کے سمن کو چیلنج کرتے ہوئے یہ عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ کی جانچ کو روکنے سے انکار کر دیا۔ کویتا کو 16 مارچ کو ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہونا ہے۔ شراب گھوٹالے میں ای ڈی کے عہدیدار11 مارچ کو کویتا سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کر چکے ہیں۔ 16 مارچ کو ایک بار پھرپوچھ گچھ کیلئے حاضر ہونے کی ان کو ہدایت دی گئی ہے۔

Related Articles