فیروزآباد:دو گاڑیوں کی ٹکر، پانچ کی موت، نو زخمی

فیروزآباد:مارچ۔ اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے نصیر پور علاقے میں منگل کو آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر فورس جیپ اور ایکو اسپورٹس کار میں ہوئی ٹکر میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر نو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔حادثے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبے کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کےمکمل علاج کا حکم دیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فورس جیپ ایکسپریس وے پر کھڑی تھی کہ پیچھے سے تیز رفتار ایکواسپورٹس کار نے ٹکر مار دی۔ حادثے کی جانکاری ملتے ہی یوپیڈا کی ٹیم اور تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں زخمی افراد کو شکوہا آباد اور فیروزآباد کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔موقع پر پانچ افراد کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ جیپ سوار لوگ گورکھپور سے پروگرام میں شامل ہوکر چورو راجستھان کے لئے واپس لوٹ رہے تھے جبکہ ایکو سوار لوگ لکھنؤ سے دہلی واپس جارہے تھے۔ جیپ میں سوار چار افراد کی موت ہوگئی جن میں بابولال(40) اور نیمی چند(43) سگے بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ راکیش(38) اور کیلاش(38) نزدیکی رشتہ دار ہیں۔ وہیں کار میں سوار متھلیش گپتا بیوی کیلاش چند گپتا باشندہ ڈابری ایکسٹنشن نئی دہلی کی موت ہوگئی۔زخمیوں میں نہا(25)،بیبی(28)،راکیش(35)، ایک بچہ(07)،ونود(50)،پارسرام(35)، جیپ ڈرائیور اوم پرکاش(48)، آبھاس گپتا(23)،ویشنوی گپتا(20) کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جانکاری ملتے ہی ڈی ایم روی رنجن اور ایس پی سٹی سرویش کمار مشرا دیگر افسران کے ساتھ ضلع اسپتال پہنچے وہاں انہوں نے زخمیوں کے علاج کے مناسط انتظام کے ساتھ ہی متاثرین کو ضروری امداد فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles