شیئربازار پانچ ماہ کی نچلی سطح پرپہنچا

ممبئی، مارچ۔امریکہ کے سلیکون ویلی بینک (ایس وی بی) بحران سے عالمی بازار میں جاری گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج پانچ ماہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 337.66 پوائنٹس یا 0.58 فیصد گر کر پانچ ماہ کی نچلی سطح پر اور 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57900.19 پوائنٹس پر آگیا۔ اس سے پہلے یہ پچھلے سال 13 اکتوبر کو 57235.33 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 111 پوائنٹس یا 0.65 فیصد گر کر 17043.30 پوائنٹس پر آگیا۔بی ایس ای کے درمیانی اور چھوٹے کیپ اسٹاک میں بھی زبردست فروخت ہوئی، مڈ کیپ 0.46 فیصد گر کر 24,058.55 پر اور سمال کیپ 0.84 فیصد گر کر 27,142.63 پر آگیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3630 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2349 میں کمی، 1179 میں اضافہ رہا جبکہ 102 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 38 کمپنیاں ریڈ نشان پر جبکہ باقی 12 گرین نشان پر رہیں۔

Related Articles