عتیق احمد کی بیوی شائستہ پر 25ہزار روپئے کاانعام

پریاگ راج:مارچ۔ امیش پال قتل واردات میں ملزم شہ زور لیڈر عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین پر پولیس نے 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔دھومن گنج تھانہ انچارج راجیش کمار موریہ نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم ایل اے راجو پال قتل واردات کے مین گواہ امیش پال اور ان کے دونوں گنر کی 24فروری کو ہوئے قتل میں بیوی جیا پال نے عتیق احمد، بیوی شائستہ پروین، بیٹے، عتیق احمد کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف، عتیق کے ساتھ گڈومسلم ،غلام محمد کو نامزد اور دیگر نو کے خلاف رپورٹ درج کرایا تھا۔ امیش پال کے قتل کے بعد سے شائستہ پروین فرار چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قتل واردات کے پانچ ملزمین عتیق کے بیٹے اسد، گڈو مسلم غلام، صابر اور ارمان کی گرفتاری پر پہلے ہی ڈھائی۔ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ شائستہ کے ساتھ شوٹر صابر کا ویڈیو سامنے آنے پر پریاگ راج پولیس نے ہفتہ کو اس پر 25ہزار روپئے کے انعام کااعلان کیا ہے۔موریہ نے بتایا کہ عتیق کے پانچ بیٹوں میں بڑا بیٹا عمر اور دوسرے نمبر کا بیٹا علی احمد جیل میں بند ہیں۔ تیسرا بیٹا اسد امیش پال قتل میں فرار ہے۔قابل ذکر ہے کہ شائستہ نے اپنے دونوں نابالغ بیٹے اعجاز احمد اور ابان احمد کو پولیس پر غائب کرنے کا الزام لگا کر چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کے یہاںمقدمہ دائر کیا ہے۔ شائستہ نے اپنے دونوں نابالغ بیٹوں کو حاضر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles