نئی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پالیسی-23۔ فوڈ پروسیسنگ تاجروں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگی

لکھنؤ:مارچ۔اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ نئی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پالیسی- 2023 فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں صنعتیں لگانے،بڑھانے والے لوگوں کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوگی۔ نئی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پالیسی میں، ریاستی حکومت کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی پروسیسنگ، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کے مختلف کاموں کے لیے مختلف سطحوں پر کاروباریوں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرانی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری پالیسی میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ کو پلانٹ، مشینری اور ٹیکنیکل سول ورک کے لیے 25 فیصد (زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے) کی سرمایہ کاری سبسڈی دینے کا انتظام تھا۔ نئی پالیسی میں، جو سال 2023 میں جاری کی گئی ہے، اتر پردیش میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ کے قیام کے سلسلے میں، پلانٹ ،مشین اور تکنیکی سول کام پر ہونے والے اخراجات کا 35 فیصد (زیادہ سے زیادہ 05 کروڑ روپے) کی گرانٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریاست میں فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کی توسیع،جدید کاری،تکنیکی بلندکاری کے لیے پلانٹ مشینری اور تکنیکی سول کام پر آنے والے اخراجات کا 35 فیصد گرانٹ (زیادہ سے زیادہ 01 کروڑ روپے سے) دیئے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

Related Articles