ٹیسٹ بولرز رینکنگ، روی ایشون پہلی، اینڈرسن دوسری پوزیشن پر

آئی سی سی،مارچ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بولر کے لئے بھارت کیروی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ روی چندرن ایشون 6 پوائنٹس کم ہونے پر جیمز اینڈرسن کے ساتھ 859 پوائنٹس پر آگئے۔ رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی اور جیمز اینڈرسن کی دوسری پوزیشن برقرار رہی، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسریاور جنوبی افریقا کے ربادا چوتھے، شاہین شاہ آفریدی پانچویں اور بھارت کے جسپریت بمراہ چھٹے نمبر پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے اسپنرنیتھن لائن 6 درجے بہتری کے بعد نویں نمبر آگئے۔ بیٹرزکی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا پہلا ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور انگلینڈ کے جو روٹ کا تیسرا اور بابراعظم چوتھا نمبر ہے۔

Related Articles