مودی ،شاہ نے ستیش کوشک کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی،مارچ۔وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ ، وزیر اطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکراور خواتین وبہبود اطفال کی وزیراسمرتی ایرانی نے جمعرات کو بالی ووڈ اداکار،فلم پروڈیوسر ستیش کوشک کی موت دکھ کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مودی نے آج ٹوئیٹ کیا ، مشہور فلمی ہستی ستیش کوشک کے بے وقت موت سے غمزدہ ہوں ۔ وہ ایک تخلیقی ذہین کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنے حیرت انگیز اداکاری اور ہدایت کاری کی بدولت سبھی کا دل جیت لیا۔ان کی تخلیق شائقین کی تفریح کرتی رہیں گی۔ ان کے خاندان اور مداح کے تئیں گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں ۔مسٹر شاہ نے ٹوئیٹٹ کیا ،”اداکار ، ہدایرکار اور مصنف ستیش کوشک جی کے بے وقت سے گہرا دکھ ہوا۔ ہندوستانی سنیما ،فنکارانہ کام اور پرفارمنس میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ان کے دکھ میں ڈوبے خاندان اور مداح کے لئے میری گہری تعزیت۔مسٹرانوراگ ٹھاکر نے ٹوئیٹ کیا،”مسٹر ستیش کوشک ایک مشہور اداکار اور ہدایت کار تھے جنہوں نے ہمارے زمانے کے سب سے یادگارفلمیں بنائیں۔ انہوں نے مزاحیہ کردار سے شائقین کو ہنسایا اور ان کا فن ان کی فلموگرافی کے ذریعے زندہ رہے گا ۔ ان کی موت پر ان کے خاندان اور خیرا خواہوں کے ساتھ میری تعزیت۔محترمہ اسمرتی ایرانی نے ستیش کوشک کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا،”کلینڈر چلا گیا۔“ انہوں نے ٹوئیٹ کے ساتھ ستیش کوشک کی تصویر بھی شیئر کی۔ قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ڈائریکٹر ستش کوشک کا جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے گروگرام کے فورٹس اسپتال میں انتقال ہو گیاہے۔

Related Articles