ستیش کوشک کے انتقال پر بالی ووڈ ستاروں کا اظہارغم

ممبئی، مارچ ۔بالی ووڈ ستاروں نے اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ستیش کوشک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ستیش کوشک کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی موت پر بالی ووڈ ستاروں نے سوگ کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ستیش کوشک کے قریبی دوست اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے ستیش کوشک کی موت کی اطلاع دی۔ انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ستیش کوشک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، میں جانتا ہوں ‘موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے’۔ لیکن میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں جیتے جی اپنے بہترین دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھوں گا۔ 45 سال کی دوستی کا ایسا اچانک اختتام۔ ستیش تمہارے بغیر زندگی پہلے جیسی نہیں ہوگی۔ اوم شانتی۔کنگنا رناوت نے ٹویٹ کیا، میری صبح اس خوفناک خبر کے ساتھ ہوئی۔ وہ میرے سب سے بڑے چیئر لیڈر تھے۔ ایک کامیاب اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک جی بہت ہی مہربان اور سچے انسان ہیں۔ ‘ایمرجنسی’ میں ان کی ہدایت کاری کرکے مجھے کافی اچھا لگا۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اوم شانتیستیش کوشک کی موت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نیہا دھوپیا نے لکھا، سینما کے لیے آپ کا شکریہ۔ جو مسکراہٹ آپ نے دی، اس کے لئے شکریہ۔ آپ کی روح کو سکون حاصل ہو۔ آپ کے خاندان سے میری محبت۔ خراج عیقدت پیش کرتے ہوئے مدھر بھنڈارکر نے لکھا، میں نے اداکار-ہدایتکار ستیش کوشک جی کے انتقال کے بارے میں سن کرحیران ہوں۔ وہ ہمیشہ سے پرجوش تھے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ستیش کوشک کے خاندان سے میری تعزیت۔ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رتیش دیش مکھ نے بھی ٹویٹ کیا ‘یقین نہیں آرہا کہ آپ چلے گئے ہیں۔ آپ کی ہنسی اب بھی کانوں میں گونجتی ہے۔ ایک مہربان اور فیاض شریک اداکار ہونے کا شکریہ، ایک خاموش استاد ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔ آپ کو یاد کیا جائے گا، آپ کی میراث ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔

Related Articles