پریاگ راج:قتل مافیاؤں کے خلاف کاروائی بنے گی نظیر:بھوپیندر سنگھ

مرادآباد:مارچ۔بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے ریاستی صدر چودھری بھوپیندر سنگھ نے پیر کو کہا کہ پریاگ راج امیش پال قتل کی واردات انجام دینے والے مافیاؤں کے خلاف ریاستی حکومت کی کاروائی ایک نظیر بنے گی۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے آج کہا کہ ایسے خاطیوں کو قطعی بخشا نہیں جائے گا۔ ریاستی حکومت مافیا راج کا مکمل خاتمہ کے لئے کمر بستہ ہے۔ ملک اور ریاست میں نظم ونسق کا راج قائم ہوا ہے۔ اسی لئے یہاں جرائم سب سے کم سطح پر ہیں۔اترپردیش میں نظم ونسق حکومت کی ترجیحات میں ہے۔ جس سے لوگوں کا نظم ونسق کے تئیں پہلے سے بھروسہ مزید بڑھا ہے۔ جس وجہ سے اترپردیش کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اترپردیش کے ضلع مرادآباد ڈویژن کے امروہہ پارلیمانی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) ایم پی کنور دانش علی کے دو دن قبل بلڈوزر کاروائی کو اسٹیٹ اسپانسر کرائم بتاتے ہوئےیوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر سوالیہ نشان لگائے تھے۔ بی جے پی ریاستی صدر نے کہا کہ یہ بیان دینے والے کے اپنے تجربات پر مبنی سوچ ہو سکتی ہے۔ جبکہ اترپردیش اور ملک میں زیرو ٹالیرنس اور نظم ونسق پر حکومت کی پالیسی واضح ہے۔بھارتیہ سہیل دیو پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر کر بی ایس پی کے تئیں رجحان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے نظریات پر کام کرنے کا سب کا حق ہے۔ انہیں کس کے ساتھ اتحاد کرنا ہے یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

Related Articles