پاکستان میں سڑک حادثات، 7 افراد ہلاک، 23 زخمی

اسلام آباد، مارچ۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو سڑک حادثوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع ریسکیو سروس نے اتوار کو دی۔ ریسکیو سروس نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کی شام پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ٹرک اور کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ ضلع ژوب کے تھانہ مغل کوٹ کے قریب کپڑے سے لدے کنٹینر ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جب کہ ٹرک سیمنٹ سے لدا ہوا تھا۔گلگت بلتستان کے شمالی شہر چلاس کے قریب اتوار کو ایک بس کھائی میں گرنے سے 3 مسافر ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ واقعہ قراقرم ہائی وے پر ہودور کے علاقے میں پیش آیا۔ریسکیو سروس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے جائے واقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس پاکستان کے شہر راولپنڈی سے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو جا رہی تھی۔

Related Articles