حکومت عوام کو بتائے کہ کتنے خاندانوں کو امدادی رقم دی گئی : کمل ناتھ

بھوپال، مارچ۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کوورنا وبا کے دوران اپنے خاندان کے لوگوں کو ہمیشہ کے لئے کھو دینے والے کتنے رشتہ داروں کو ایک لاکھ روپئے کی امدادی رقم دی گئی ۔ مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت عوام کو بتائے کہ کتنے خاندانوں کو یہ امداد دی گئی ہے۔

Related Articles