سونیا گاندھی علیل، سر گنگا رام اسپتال میں بھرتی

نئی دہلی، مارچ۔ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن اور کانگریس کے سابق صدر سونیا گاندھی کو شدید بخار کے بعد سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سر گنگا رام اسپتال ٹرسٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو بخار کی وجہ سے 2 مارچ کو یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ڈاکٹر اروپ باسو، سینئر کنسلٹنٹ، شعبہ کارڈیالوجی اور ان کی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ڈاکٹر رانا نے کہا، “محترمہ سونیا گاندھی کی نگرانی اور جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔اس سے قبل 4 جنوری کو محترمہ سونیا گاندھی کو وائرل انفیکشن کے معائنے اور علاج کے لیے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کچھ دنوں کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

Related Articles