ریتک روشن کو دیکھ کر ڈانس چھوڑنے کا فیصلہ کیا، منوج باجپائی

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر ہیں لیکن جب انہوں نے بالی ووڈ کے ایک اور مشہور اداکار ریتک روشن کی پرفارمنس دیکھی تو پھر ڈانس کے حوالے سے اپنے خوابوں کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ منوج واجپائی نے رام گوپال ورما کی 1998 کی مشہور کرائم تھرلر فلم ستیا سے جبکہ ریتک روشن نے 2000 کی اپنے والد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کہو نہ پیار ہے سے اپنے بالی ووڈ کیریئرز کا آغاز کیا تھا۔ 54 سالہ منوج باجپائی نے نوجوانی میں اپنے تھیٹر کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کسی آرٹسٹ کے لیے گلوکاری اور رقص میں مہارت لازمی ہوتا ہے۔ان کے مطابق وہ اس زمانے میں ڈانس کیا کرتے تھے اور چائو ڈانس میں ماہر تھے لیکن جب ریتک فلم انڈسٹری میں آئے اور ان کو ڈانس کرتے دیکھا تو پھر میں نے کہا کہ آج کے بعد ڈانسنگ کا خواب بند، کیونکہ اب میں یہ نہیں سیکھ سکتا۔

Related Articles