شرح سود میں اضافے کے خوف سے شیئربازار متاثر

ممبئی، مارچ ۔ یو ایس فیڈ ریزرو اور یورپی سنٹرل بینک (ای سی بی) کی جانب سے آسمان چھوتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کے خدشے سے عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث مقامی سطح پرچوطرفہ فروخت سے آج شیئربازار نصف فیصدی سے زائد گرگیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئرزوالا انڈیکس سینسیکس 501.73 پوائنٹس یا 0.84 فیصد گر کر 58909.35 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 129 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد گر کر 17321.90 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.13 فیصد گر کر 24,453.47 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.22 فیصد گر کر 27,658.21 پوائنٹس پررہا۔اس دوران بی ایس ای پر کل 3600 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 1876 فروخت ہوئے جبکہ 1581 میں خریداری جبکہ 143 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 36 کمپنیاں سرخ رہیں جبکہ باقی 14 گرین نشان پر رہیں۔بی ایس ای میں 14 گروپوں میں گراوٹ درج کی گئی۔

Related Articles