بی بی سی کو ملک کے اصول و قوانین پر عمل کرنا ہوگا: حکومت ہند

نئی دہلی، مارچ ۔ہندوستان نے آج دو ٹوک الفاظ میں برطانیہ سے کہا کہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کو ہندوستان میں کام کرنے کے لیے ملک کے تمام اصول و قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ یہاں G-20 کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے برطانوی سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے دوران ہندوستان میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے کا مسئلہ اٹھایا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جے شنکر نے سختی سے کہا کہ ہندوستان میں کام کرنے والی تمام اکائیوں کو ہر حال میں ملک کے تمام اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔

Related Articles