قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے ڈگ آؤٹ کی صفائی کرکے مثال قائم کردی

کراچی،فروری۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے میچ کے بعد صفائی کرکے مثال قائم کی اور مداحوں کے دل جیت لیے۔ڈیوڈ ویزا دیگر کھلاڑیوں کے پویلین جانے کے بعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتے رہے اور اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھاتے رہے، قلندرز کے آل راؤنڈر نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں پھینکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پی ایس ایل 8 کا سولہواں میچ کھیلا گیا جس میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دی۔

 

Related Articles