صبح کی سیر پر نکلے دھامی نے پاور ویڈر سے کھیت کی جوتائی کی

تیوار (ٹہری)/دہرا دون، فروری۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹہری ضلع کے تیوار گاؤں میں صبح میں کھیتوں میں ہل چلا کر دن کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہوم اسٹے کے قریب کھیتوں میں پاور ویڈر (جدید ہل) چلایا۔ اس کے بعد گاؤں کی پگڈنڈیوں کی سیر کرتے ہوئے گاؤں میں واقع مختلف ہوم اسٹیز کا معائنہ کیا اور گاؤں والوں کی تعریف کی۔مسٹر دھامی نے خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے گاؤں والوں سے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے بارے میں رائے لی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کے زیادہ سے زیادہ فوائد عام لوگوں تک پہنچیں۔ حکومت اور عوام کے درمیان باہمی مکالمہ بھی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اتراکھنڈ کی ترقی گاؤں کی ترقی سے ہی ممکن ہے۔

Related Articles