جمہوریہ گویانا کے نائب صدر نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

نئی دہلی،  فروری۔جمہوریہ گویانا کے کو اپریٹو نائب صدر ڈاکٹر بھرت جگدیو نے آج (24 فروری 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر جگدیو کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان گویانا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گویانا گزشتہ 180 سالوں سے ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں کا وطن رہا ہے۔ اگرچہ ہندوستان اور گویانا جغرافیائی طور پر ایک دوسرے سے کافی دور ہیں لیکن دونوں ملکوں میں بہت سے پہلو مشترک ہیں جیسے کے نو ابادیاتی، ماضی، بنیادی طور پر زرعی اور دیہی پر مبنی معیشتیں، اور کثیر الثقافتی معاشرے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور گویانا کے درمیان تجارت میں تیزی ائی ہے اور 2022-2021 میں، وبائی امراض کے باوجود دو طرفہ تجارت میں 300 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو مزید متنوع بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ ترقیاتی شراکت داری ہندوستان-گو یانا تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اب تک ہمارے آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت گویانی حکومت کے 640 سے زائد اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کا دورہ ہندوستان اور گویانا کے درمیان دوستی کے تاریخی رشتوں کو مزید گہرا کرے گا۔

Related Articles