مداح نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو پولیس مقدمے کی دھمکی دیدی

ممبئی،فروری۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے ایک مداح نے اپنی عمر چھپانے پر پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی ہے۔اداکار اپنے مداحوں سے گفتگو کیلئے اکثر ٹویٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھتے ہیں اور وہیں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ایک مداح نے فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ سے اداکار کی ایک شرٹ کے بغیر تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ شاہ رخ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی عمر 57 برس ہے۔سوشل میڈیا صارف نے مذاق مذاق میں اداکار کو دھمکی دی کہ وہ عمر چھپانے پر شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا’’ پلیز مت کرو یار، ٹھیک ہے،میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 برس کا ہوں، اب میں نے سچ بتادیا ہے اور اسی وہ سے میری اگلی فلم کا نام ’جوان‘ ہے۔

Related Articles