فلسطینیوں نے القدس کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا: عکرمہ صبری

مقبوضہ بیت المقدس،فروری۔مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس کے لوگوں اور قابض ریاست کے مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہالیان القدس نے شہر کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ہے۔انہوں نے اہالیان القدس کی ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ہردور میں غاصب ریاست کا ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ آج بھی القدس کیباشندے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عکرمہ صبری نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو دیے پریس بیان میں کہا کہ یروشلم شہر کے لوگ اب بھی اپنیعہد پر قائم ہیں اور انہوں نے دنیا کو اپنی اصلیت اور ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینیوں نے اپنی سرزمین اور اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسراء و معراج کے مقام کے ساتھ گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینی باشندوں کے حوصلے پست کرنے کا خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام رہیں۔کل اتوارکو مقبوضہ بیت المقدس کے محلوں اور قصبوں میں یروشلم کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم اور خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔نوجوانوں نے ٹائر جلا کر شعفاط ، جبل مکبر، العیساویہ اور عناتا میں سول نافرمانی کی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles