الٹرالو ایمیشن زون معاملے پر جانسن کا کوئی لیکچر قابل قبول نہیں، صادق خان

لندن ،فروری ۔ سابق وزیراعظم اور لندن میئر بورس جانسن کی طرف سے لندن بھر کے لیے الٹرالو ایمیشن زون متعارف کرانے کے منصوبے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ بورس جانسن سے اس معاملے پر کوئی لیکچر نہیں لیں گے۔ بورس جانسن نے یو ایل ای زیڈ کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ صادق خان گاڑی چلانے والوں سے رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ یو ایل ای زیڈ کے29اگست سے نفاذ کے بعد معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے بارہ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔ لندن اسٹڈیم میں نوجوانوں کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ بورس جانسن10برس پہلے جب میئر تھے تو انہوں نے اس وقت بھی کوئی کارروائی نہیں کی جب انہیں یہ رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ400ایسے علاقوں میں موجود ہے جہاں کی ہوا میں خلاف قانون حد تک آلودگی ہے۔ واضح رہے کہ2013ءمیں لندن کی گاڑیوں کی آلودگی کے سبب9سالہ بچی ویدا دمہ کے حملہ کے سبب انتقال کرگئی تھی اور یہ پہلا کیس تھا جس میں انکوئسٹ میں بچی کی موت کی وجہ کو آلودگی قرار دیا گیا تھا اور بورس جانسن اس وقت وزیراعظم تھے جب ٹرانسپورٹ فار لندن کے ساتھ نامناسب رویہ روا رکھا گیا۔ اس لیے وہ ایسے سابق میئر اور وزیراعظم سے کوئی لیکچر نہیں لیں گے جو سائنس اور حقائق کو نظر انداز کرتا ہو۔

Related Articles