کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دونگا:یوگی

گورکھپور:فروری۔ عوامی مسائل کے تئیں لاپرواہی کو ناقابل معافی جرم قرار دیتےہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہاکہ وہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔گورکھناتھ مندر میں عوام درشن کے دوران یوگی نے افسروں کو دوٹوک ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے تصفیہ میں کسی بھی قسم کی بہانے بازی ناقابل معافی جرم ہوگا۔ ہر شخص کے مسائل کا پوری یکسوئی اور شفافیت سے انصاف پر مبنی حل حکومت و انتظامیہ کی اولین ترجیح ہوتی ہے اور اس میں کسی نے بھی لاپرواہی کی تو اسے اپنی ذمہ داری سے بوریا ۔بستر باندھ لینا پڑے گا۔یوگی نے کہا کہ افسران پوری حساسیت سے لوگوں کے مسائل کو سنے اور کوالٹی پر مبنی، فورا تصفیہ کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے تقریبا چھ سو لوگوں کے مسائل سنے ہیں۔ انہوں نے سبھی لوگوں کو تیقن دلایا ہے کہ ان کے رہتے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے پائے گی۔ سب کا درد دور کیا جائے گا۔ عوام درشن میں دورے اضلاع سے بھی فریادی اپنی فریاد سنانے آئے تھے۔جنتا درشن میں آئے فریادیوں سے وزیر اعلی نے کہا کہ علاج میں بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔ متعلقہ اسپتال سے اسٹیمیٹ لے کر پوری کاروائی کو بروئے کار لاتے ہوئے وزیر اعلی دفتر کو دستیاب کرایا جائے۔ متعلقہ فنڈ سے فورا رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔انہوں نے افسران کو اسٹیمیٹ کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کی ہدایت دی۔

Related Articles