برازیل کی جیل میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک، 43 زخمی

ساؤ پالو، فروری۔جنوبی برازیل کی ایک جیل میں آگ لگنے سے کم از کم تین قیدی ہلاک اور 43 دیگر زخمی ہو گئے۔ پینی ٹینٹری افیئرس کمیشن کے سربراہ ولیم شنزاٹو نے بتایا کہ بدھ کی شام صوبہ سانتا کیٹرینا کی فلوریانپولیس جیل میں ایک گدے میں اچانک آگ لگ گئی اور وہ تیزی سے دوسرے گدوں میں پھیل گئی۔آگ لگنے سے تین افراد دم گھٹنے سے ہلاک اور دیگر 43 زخمی ہوئے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Related Articles