مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، فروری ۔وزیراعظم نریندرمودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ وزیراعظم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اپنے ان بہادر جانباز وں کو یاد کرتے ہیں جنہیں ہم نے اس دن پلوامہ میں کھو دیا تھا۔ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی ہمت ہمیں ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دیتی ہے۔چار سال قبل 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ سہ پہر تقریباً 3 بجے، جیش محمدکے ایک دہشت گرد نے سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کوٹکرادی تھی۔ اس حملے میں 40 فوجی شہید ہوئے تھے۔

Related Articles