شیرلین چوپڑا عادل درانی کی حمایت میں سامنے آ گئیں

ممبئی،فروری۔ اداکارہ اور ماڈل شیرلین چوپڑا نے راکھی ساونت اور ان کے خاوند کے گھریلو تنازع میں عادل درانی کی حمایت کر دی۔شیرلین کا کہنا ہے کہ راکھی اور عادل ہر وہ کام کر رہے ہیں جس سے انہیں شہرت ملے۔ایک فوٹوگرافر کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شیرلین نے کہا کہ ان دونوں کے بارے میں کیا کہوں؟ لیکن عادل کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں کچھ وقت گزار کے اتنا کہہ سکتی ہوں کہ وہ سلجھا ہوا انسان ہے۔شیرلین کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کیسے وہ اس پورے جھمیلے میں پھنس گیا لیکن جتنی دیر میں نے اس سے بات کی ایسا لگا کہ وہ سلجھا ہوا بندہ ہے۔شیرلین نے پچھلے سال راکھی ساونت کے خلاف ہرزہ سرائی اور جنسی ہراسانی کے الزام میں پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔حال ہی میں اس سلسلے میں راکھی سے پولیس نے تفتیش بھی کی۔

Related Articles