انوراگ ٹھاکر نے سائی لکھنؤ میں ہاسٹل کا افتتاح کیا

لکھنؤ، فروری ۔ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اتوار کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) لکھنؤ ریجنل سینٹر کی تین نئی تعمیر شدہ عمارتوں، 300 بستروں پر مشتمل ہاسٹل، ائر کنڈیشنڈ ریسلنگ ہال اور اسپورٹس سائنس کے میڈیکل سینٹر کی توسیع کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر ریاستی اور مرکزی حکومت کے دیگر افسران کے علاوہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور اور کھیل کے وزیر مملکت گریش چندر یادو بھی موجود تھے۔ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پچھلے کچھ سالوں میں لکھنؤ میں سائی علاقائی مرکز پر 40 کروڑ سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ اس سے قبل سنٹر میں تین ہاسٹلز تھے، دو ہاسٹل 80 بستروں پر مشتمل مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے اور ایک 100 بستروں کا ہاسٹل قومی کیمپ کے کھلاڑیوں کے لیے تھا لیکن اس نئے ہاسٹل سے اب ریگولر ہاسٹلز کی گنجائش بڑھ کر 460 بیڈز تک پہنچ جائے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اب مزید کھلاڑیوں کو رہنے، تربیت دینے اور ملک کے لیے تمغے لانے کا موقع ملے گا۔مرکزی وزیر نے بتایا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے اتر پردیش میں 137.27 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو منظوری دی ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی سرمایہ کاری سمٹ میں کھیلوں کو جگہ دی جا رہی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا نقطہ نظر بہت واضح ہے اور یہ کھلاڑیوں کے لیے بہت مثبت ہے۔مسٹر ٹھاکر نے ایس اے آئی ریجنل سنٹر کو مشورہ دیا کہ وہ بامعاوضہ اور کھیلوں کے زمرے میں فٹ فال میں اضافہ کرے اور اس طرح کے پروگراموں میں مقامی اسکول کے طلباء کو شامل کرے تاکہ انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے۔ انہوں نے ٹیلنٹ کی تلاش پر بھی زور دیا۔

Related Articles