مدھیہ پردیش کو شکست دیکر بنگال فائنل میں

اندور، فروری ۔ بنگال نے ہفتہ کو یہاں سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن مدھیہ پردیش کو 306 رن سے شکست دے کر 15ویں بار رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔بنگال نے آخری دن مدھیہ پردیش کے سامنے 548 رن کا بڑا ہدف رکھا۔ اگر مدھیہ پردیش پورے دن بلے بازی کرکے میچ ڈرا کرانے میں کامیاب ہو جاتی تو وہ پہلی اننگز میں پیچھے رہنے کی وجہ سے ہار جاتی۔ مدھیہ پردیش نے تیز رن بنا کر ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں دفاعی چیمپئن 241 رن پر سمٹ گئی۔بنگال کی جانب سے پردیپتا پرمانک نے بیٹنگ کا آغاز کیا، انہوں نے 51 رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے آکاش دیپ نے ایک جبکہ مکیش کمار نے دو اور شہباز احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔دو بار کے چمپئن بنگال کا فائنل میں سوراشٹرا سے مقابلہ ہوگا، جو کرناٹک کے خلاف چار وکٹوں کی سنسنی خیز جیت کے بعد آرہی ہے۔مدھیہ پردیش نے آخری دن زیادہ وقت ضائع نہیں کرتے ہوئے بنگال کے آخری بلے باز ابھیشیک پوریل کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا، لیکن اس کے بعد ان کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف تھا۔تیز کھیلنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مدھیہ پردیش نے شاندار آغاز کیا۔ اوپنر یش دوبے نے اننگز کے آغاز میں تین خوبصورت چوکے لگائے لیکن کچھ دیر بعد ان کے ساتھی ہمانشو منتری 16 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آکاش نے اس کے بعد دوبے (30) کو اپنا شکار بنایا، جب کہ پرمانک نے شوبھم شرما کو 24 رن پر بولڈ کیا۔ مڈل آرڈر بلے باز رجت پاٹیدار نے 52 رن کی نصف سنچری بنائی جبکہ دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ پاٹیدار نے 58 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ وینکٹیش ایر نے 19، آدتیہ سریواستو نے 29 اور انوبھو اگروال نے ناٹ آؤٹ 30 رن بنائے۔

 

Related Articles