جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش قابو میں: امت شاہ

حیدرآباد، فروری۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش اور ملک کے کچھ حصوں میں بائیں بازو کی انتہا پسندی میں کمی آئی ہے۔یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی این پی اے) میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے پروبیشنرز کے 74ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) این ڈی اے حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے پچھلے آٹھ برسوں کے دوران دہشت گردی، انتہا پسندی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی میں مؤثر کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ملک نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور جہاں تک داخلی سلامتی کا تعلق ہے کئی چیلنجنگ دور بھی دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں 36000 سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے پروبیشنری آئی پی ایس افسران سے کہا کہ وہ پولیسنگ کو مضبوط اور متعلقہ بنانے کے لیے قابل رسائی، جوابدہ اور سادہ رہیں۔کانووکیشن پریڈ میں کل ملاکر 195 آفیسر ٹرینیز – 166 آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز نے، جن میں 37 خواتین اور 29 غیر ملکی آفیسر ٹرینیز شامل تھے، حصہ لیا۔ ان میں سے 29 غیر ملکی افسر ٹرینی بھوٹان، مالدیپ، نیپال اور ماریشس سے ہیں۔ اس موقع پر شاہ نے آئی پی ایس ٹرینی آفیسر کارتک شروتریہ کو ٹریننگ میں بہترین اسکواڈ کے لیے انڈین پولیس سروس شہید ٹرافی پیش کی۔ کیرالہ کیڈر کی شہنشاہ کے ایس آئی پی ایس پروبیشنری افسران کے 74ویں بیچ میں آل راؤنڈ ٹاپر بن کر ابھری ہیں۔

 

Related Articles