نکسلیوں نے بی جے پی لیڈر کا قتل کیا

جگدل پور،فروری ۔ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن بیجاپور میں نکسلیوں نے شادی کی تقریب میں شامل ہونے پہنچے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک لیڈر کی تیز دھار والے ہتھیار سے قتل کر دیا ۔ایڈیشنل پولیس سپرٹنڈنٹ چندرکانت گروانا نے بتایا کہ اسور حلقہ صدر نیل کنٹھ کاکیم کل اپنے سسرالی گاؤں پینکرم آئے تھے ۔ یہ علاقہ نکسل سے متاثر ہے ۔ گاؤں میں سادے کپڑے پہنے نکسلی پہلے سے موجود تھے ۔ انہوں نے کلہاڑی اور چاقو سے ان پر حملہ کر دیا ۔ اس دوران شوہر کو نکسلیوں سے گھرا ہوا دیکھ کر بیوی للیتا بغیر ہتھیار کے ہی ہتھیار والے تین نکسلیوں سے بھڑ گئی،لیکن نکسلیوں نے چاقو کے وار سے اسے زخمی کر دیا ۔ للیتا اور نیل کنٹھ کے تین چھوٹے چھوٹے بچے پاس کھڑے رہے ۔ نکسلیوں نے بیوی اور بچوں کے سامنے ہی نیل کنٹھ کا قتل کر دیا ۔ نیل کنٹھ 15سال سے اسور کے حلقہ صدر کی ذمے داری سنبھال رہے تھے ۔ نکسلیوں نے نیل کنٹھ سلوا جوڈوم تحریک میں حصہ لینے، آوا پلی پولیس کے ساتھ مل کر گاؤں والوں ، خواتین کو پریشان کرنے ،گاؤں والوں کو جیل بھیجنے کی شازش کرنے اور مخبری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس نے آج لاش جانچ کرنے کے بعد لواحقین کو سونپ دے گا ۔

Related Articles