یدیورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

بیلگاوی، جنوری ۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر بی ایس یدیورپا نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔مسٹر یدیورپا نے کہا کہ وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ وہ انتخابی سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور وہ مرکزی سیاست میں رہنے کے خواہشمند بھی نہیں ہیں، لیکن سیاست میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپس آئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے الیکشن نہ لڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بجائے وہ ریاست میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے ریاست کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مسٹر یدیورپا ایک طاقتور لنگایت لیڈر ہیں۔مسٹر یدیورپا نے نامہ نگاروں سے کہا، ”میری عمر اب 80 سال ہے، اس لیے میں الیکشن نہیں لڑوں گا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں سیاست سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ میں ریاست بھر کا سفر کروں گا اور بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کروں گا۔

 

Related Articles