برطانوی صحافی اور سیاست دان روسی اور ایرانی ہیکروں کے نشانے پر

لندن،جنوری۔ برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر نے جمعرات کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی اور روسی ہیکرز حساس ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے برطانوی صحافیوں اور سیاسی شخصیات کے کمپیوٹر ڈیٹا پر ’بے لگام‘ حملے کر رہے ہیں۔خبروں کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی سروس سے منسلک نیشنل سینٹر فار سائبر سکیورٹی نے ایک بیان میں کچھ افراد اور اداروں کو نشانہ بنانے والی ہیکنگ کی کوششوں میں اضافے پر روشنی ڈالی۔سینٹر کے سربراہ پال چیچسٹر نے کہا کہ یہ مہمات جو روس اور ایران میں مقیم لوگوں کی طرف سے چلائی جاتی ہیں، آن لائن ڈیٹا چوری کرنے اور ممکنہ طور پر حساس نظاموں سے نمٹنے کے لیے اپنے اہداف کو نشانہ بناتی ہیں۔بیان میں خاص طور پر دو گروہوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ روس میں واقع SEABORGIUM اور ایران میں واقع TE453 (TA453) سائبر گروپ سرگرم ہیں مگر دونوں دونوں کی مہمات الگ الگ ہیں، دونوں گروہ ایک جیسی تکنیک استعمال کرتے ہیں اور ایک جیسے مقاصد رکھتے ہیں۔اپنے بیان میں مرکز نے اشارہ کیا کہ سائبر حملے عام لوگوں کو نشانہ نہیں بناتے ہیں بلکہ مخصوص شعبوں، خاص طور پر تعلیم، دفاع، سرکاری تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، تھنک ٹینکس، سیاست دانوں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

Related Articles