ذمہ داریوں کی ادائیگی سے اچھی طرح واقف ہے بی جے پی:یوگی

لکھنؤ:جنوری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرنا بی جے پی اچھی طرح سے جانتی ہے اور اسے پورا بھی کرتی ہے۔اندرا گاندھی پرتشٹھان میں اتوار کو منعقد بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ کا افتتاح کرنے کے بعد یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دو تہائی اکثریت کے بعد اترپردیش میں پہلی بار کسی نے پانچ سال کا میعاد کار پورا کر کے دوبارہ حکومت بنائی۔ جیت کے بعد کام کیسے کیا جانا چاہئے یہ بی جے پی اچھی طرح سے واقف ہے اور کرتی ہے۔اعظم گڑھ اور رام پر لوک سبھا کے ضمنی الیکشن میں بھی کارکنوں کی محنت سے بی جے پی نے دونوں سیٹیوں پر جیت درج کے سلسلے کو برقرار رکھا۔یوگی نے کہا کہ بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جس کے لئے پہلے ملک پھر پارٹی مفاد ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر اور سب کو ساتھ لے کر چلنا یہ نعرہ نہیں، حقیقت ہے۔ آٹھ سال میں ملک و پونے چھ سال میں ریاست نے جس سفر کا آغاز کیا ہے۔ اس کی تصویر آج سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ پارلیمنٹ میں پی ایم مودی و وزیر دفاع یوپی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گذشتہ آٹھ سالوں میں مودی کی قیادت میں جو بھی میعارات طے کئے گئے اس کے نتائج دکھائی دئیے۔ جس برطانیہ نے 200سال تک ہندوستان پر حکمرانی کی تھی اسے پیچھے چھوڑ کر ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بنا جلد ہی چھوتھی معیشت بننے والا ہے۔یوگی نے کہا کہ مودی ہے تو ممکن ہے آج صرف ہندوستان کا نہیں بلکہ عالمی نعرہ بن چکا ہے۔ جی۔20 کی قیادت اسکی مثال ہے۔ لکھنؤ، وارانسی، آگرہ اور گوتم بدھ نگر میں جی ۔20 سے جڑے 11سمٹ ہونے ہیں۔ مودی کی قیادت میں جی۔20 دنیا میں عالمی استحکام،مفاد عامہ اور انسانی بہبود کے راستے ہموار کرنے جارہی ہے۔ہندوستان کی قوت کو دنیا کے سامنے ثابت کرنے کا موقع حاصل ہورہا ہے۔

Related Articles