بہار میں مکر سنکرانتی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے
پٹنہ، جنوری۔ بہار میں مکر سنکرانتی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ آج سے سورج کے دکشنائن (شمال) سے لے اترائین (جنوب) ہونے کی شروعات ہوتی ہے ۔ جس وقت سورج برج جدی (مکر ۔کیپی کارن) میں داخل ہوتا ہے اسے بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور اچھے کام آسانی سے ہو جاتے ہیں۔ مکر سنکرانتی اس بار دو دن تک منائی جارہی ہے۔ کل کچھ لوگوں نے تہوار منایا۔ مکر سنکرانتی کا تہوار آج بھی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ چوڑا دہی کے تہوار مکر سنکرانتی کے موقع پر پٹنہ کے آس پاس کے دیہی علاقوں سے عقیدت مندوں کا دریائے گنگا میں اسنان کا سلسلہ دو روز قبل شروع ہوا جو آج صبح تک جاری رہا۔ سورج کے مکر میں داخل ہوتے ہی گنگا اسنان شروع ہو گیا۔ گنگا میں ڈبکی لگانے کے لیے صبح سے عقیدت مندوں کا ہجوم موجود تھا۔ دیہی علاقوں کے علاوہ شہر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے مہندرو گھاٹ، سمہرنالایا گھاٹ، کالی گھاٹ، بھدر گھاٹ، گاندھی گھاٹ، کرشنا گھاٹ سمیت مختلف گھاٹوں پر جاکراسنان کیا۔ مکر سنکرانتی کے دن بھگوان بھاسکر اور وشنو پوجا کی خاص اہمیت ہے۔