خواتین سے متعلق فیصلوں پر سیریز سے دستبردار ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا

میلبورن،جنوری۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین کے حقوق سے متعلق فیصلوں کے باعث کرکٹ سیریز سے دستبردار ہونا پڑاہے۔ طالبان کے نومبر اور دسمبر کے فیصلوں نے خواتین کے بنیادی انسانی حقوق میں فرق ڈالنے کے اشارے دیے۔سیریز سے دستبرداری کے فیصلے کو ہم نے ہلکا نہیں لیا، کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بِگ بیش (بی بی ایل) سے نکلنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ وہ اس وقت افغان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا میں ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راشد خان نے لکھا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر ہے۔ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ اگر وہ افغانستان سے کھیلنے میں آرام دہ محسوس نہیں کررہے تو میں بگ بیش میں موجودگی سے انہیں مزید بے آرام نہیں کرونگا۔ اس سے قبل فاسٹ بولر نوین الحق لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

Related Articles