نیدرلینڈ نے ملائیشیا کو چار-صفر سے شکست دی

راؤرکیلا، جنوری ۔ نیدرلینڈ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 ٹورنامنٹ میں ہفتہ کے روز اپنے گروپ سی کے مقابلے میں ملائیشیا کو چار-صفر سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیز وین ڈیم (20ویں)، جِپ جانسن (24ویں)، ٹین بائنس (47ویں) اور جوریٹ کرون (60ویں) نے گول کئے۔گزشتہ دو ورلڈ کپ مقابلوں کی رنر اپ ہالینڈ نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے 64 فیصد تک گیند پر قبضہ رکھا۔ نیدرلینڈ نے چار پنالٹی کارنرحاصل کئے اور دو گول کیے جبکہ ایشیا میں دوسرے نمبر پر موجود ملائیشیا کی ٹیم تین میں سے کسی بھی پنالٹی کا فائدہ نہیں اٹھاسکی۔

Related Articles