امریکی اسٹار براڈ پٹ کا اداکاری سے’سیمی ریٹائرمنٹ‘ پر غور
لاس اینجلس،جنوری۔امریکی اداکار براڈ پٹ اپنی آدھی پروڈکشن کمپنی بیچنے کے بعد ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ پر غور کرنے لگے۔براڈ پٹ ہالی وڈ کو چھوڑنے کے بعد فرانس جاکر وائن، آرٹ اور فرنیچر سے متعلق بزنس کو سنبھالنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق براڈ پٹ نئے سال کے موقع پر اپنی نئی گرل فرینڈ انیس دی ریمون کے ساتھ میکسیکو میں دکھائی دیئے۔ذرائع کے مطابق براڈ پٹ کی کمپنی نے بتایا ہے کہ اداکار نے ایک پرامن زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ان کیلئے اداکاری سے ایک ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ کی طرح ہے۔ایک دوسرے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ براڈ پٹ اداکاری نہیں چھوڑیں گے لیکن ہالی وڈ میں دیگر تمام قسم کے بزنس وہ بند کردیں گے۔