مودی نے دھامی کو فون کرکے جوشی مٹھ کی صورتحال سے آگاہ کیا

دہرادون، جنوری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کو فون کرکے تازہ ترین جانکاری حاصل کی۔خود مسٹر دھامی نے اتوار کو میڈیا کو ایک غیر رسمی بات چیت میں یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے فون پر تفصیلی اطلاعات حاصل کی اور پوچھا کہ کتنے لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں، کتنا نقصان ہوا ہے اور لوگوں کی نقل مکانی کے لیے کیا کیا جا رہا ہے۔مسٹر دھامی نے کہا کہ وزیر اعظم نے جوشی مٹھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles