شاہ رخ کی بیٹی اور امیتابھ بچن کے نواسے کے افیئر کی افواہیں، تصاویر سامنے آگئیں

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان اور بگ بی(امیتابھ بچن) کے نواسے اگستیا نندا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ٹائمز آ ف انڈیا کے مطابق ان تصاویر میں سوہانا اور اگستیا کو ایک ہوٹل میں اکٹھے دیکھا گیا ہے جس سے ان کے باہم تعلق میں ہونے کی افواہوں کی کسی طور تصدیق ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کافی عرصے سے افواہ گردش میں تھی کہ سوہانا اور اگستیا تعلق میں ہیں تاہم دونوں کی طرف سے تاحال اس معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ ذرائع نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سوہانا اور اگستیا یقینا تعلق میں ہیں اور اگستیاگزشتہ سال کرسمس پر اپنے گھروالوں کے سامنے بھی سوہانا کا بطور پارٹنر تعارف کرا چکے ہیں۔ ‘‘سوہانا خان کرسمس پر اگستیا کے گھر ہونے والی ایک پارٹی میں شریک ہوئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق اگستیا نندا کی والدہ شویتا بچن نندا بھی سوہانا خان کو بطور بہو پسند کر چکی ہیں۔

Related Articles