ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کردی

حیدرآباد،جنوری۔حیدرآبادی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے تقریبا دو دہائیوں کے پیشہ وارانہ ٹینس کیرئیر کا اختتام آئندہ ماہ ہوجائے گا۔36سالہ ثانیہ جنہوں نے 6گرانڈ سلام ڈبلز کا خطاب جیتا ہے، نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبہ کی تصدیق کردی اور کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ہونے والا ڈبلیوٹی اے 1000ایونٹ ان کا آخری میچ ہوگا۔مرزا، سابق ورلڈ نمبرون ڈبلز کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔13اپریل 2015کو وہ اس مقام پر پہنچی تھیں۔موجودہ طورپر ان کا عالمی درجہ 24ہے۔ مرزاجو تقریبا ایک دہائی سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، امارات سے ہی اپنے اس کھیل کو الوداع کریں گی جہاں انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور ان کے کئی مداح ہی اُ س ملک میں ہیں۔چارسالہ اذہان ملک کی ماں ثانیہ مرزا نے حال ہی میں دبئی میں ٹینس اکیڈیمی کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ٹینس کو پھیلانے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش وہ کررہی ہیں۔

Related Articles