یوگی نے بھارتیندو ہریش چندر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

لکھنؤ، جنوری۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو جدید ہندی کھڑی بولی میں ادب کے عظیم تخلیق کار، معروف ڈرامہ نگار اور صحافی بھارتیندو ہریش چندر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کیا ’’جدید ہندی کھڑی بولی میں ادب کے عظیم تخلیق کار، نامور ڈرامہ نگار اور صحافی ’بھارتیندو‘ ہریش چندر کو ان کی برسی پر عاجزانہ خراج عقیدت۔ ہندوستانی ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے آپ کی بہترین تخلیقات ادبی سماج اور عوام الناس کو تادیر متاثر کرتی رہیں گی۔بھارتندو ہریش چندر 9 ستمبر 1850 کو بنارس کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام ’ہریش چندر‘ تھا۔ ایک زمانے میں بھارتیندو کی مقبولیت عروج پر تھی جس کی وجہ سے کاشی کے علماء نے انہیں 1880 میں ‘بھارتیندو‘ کا خطاب دیا۔ بھارتیندو کی بہت بڑی ادبی شراکت کی وجہ سے، 1857 سے 1900 تک کا دور بھارتیندو دور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہیں جدید ہندی ادب کے ساتھ ساتھ ہندی تھیٹر کا بابا آدم بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندی نثر کی مثالی زبان طرز کے طور پر ہندوستانی کھڑی بولی کو پیش کیا۔بھارتیندو نے 6 جنوری 1885 کو وارانسی میں آخری سانس لی۔

Related Articles