فون پر تقرری دینے کا معاملہ:سی بی آئی کو جانچ کی ہدایت

کلکتہ،جنوری۔ اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی سماعت کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا ہے کہ 6ستمبر 2017کو کئی امیدواروںکو فون آیا تھا کہ وہ بورڈ آفس آکر اپنا تقرری نامہ لے جائیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو اس کی جانچ کی ہدایت دی ہے ۔جب کہ اس سے قبل یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ بورڈ کی جانب سے تقرری کا لیٹر ہاتھ سے پہنچایا گیا۔عدالت نے بورڈ سے سوال کیا کہ آخر فون کس نے کیا اور کس کی ہدایت یہ کال کی گئی تھی ۔گزشتہ بدھ کی سماعت میں، 268 امیدواروں میں سے ایک جن کی نوکری ابتدائی طور پر مسترد کر دی گئی تھی، نے دعویٰ کیا کہ اسے 6 دسمبر 2017 کو ایک فون نمبر سے کال موصول ہوئی۔ فون پر کہا جاتا ہے کہ انہیں بورڈ آفس سے بلایا جا رہا ہے، کہ وہ بورڈ کے صدر سے مل کر تقرری خط لے لیں۔جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے سی بی آئی کو اس کی جانچ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فون کس نے کیا تھا یہ کس کا فون نمبر ہے؟ کیا بورڈ واقعی فون پر تقرری لیٹر دیتا ہے ۔

Related Articles