یوکرینی فوج کے ماکیفکا کیمپ پرمیزائل حملے میں63 روسی فوجی ہلاک

کیف ،جنوری۔یوکرین کے مشرقی علاقے میں کیف فورسز نے امریکا کے مہیاکردہ ہیمارس میزائل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ایک کیمپ پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 63 روسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔یوکرین کی فوج نے اس حملے کا دعویٰ کیے بغیر کہا ہے کہ مشرقی علاقے دونیتسک میں ماسکو کے زیرقبضہ علاقے ماکیفکامیں واقع کیمپ پرحملہ کیا گیا ہے اور اس میں مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔لیکن روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں عارضی تعیناتی کے مقام پرچارمیزائلوں کے حملے کے نتیجے میں 63 روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔وزارت دفاع نے کہا کہ مہلوک فوجیوں کے رشتہ داروں اور پیاروں کو تمام ضروری مدد مہیّا کی جائے گی۔البتہ اس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کب کیا گیا تھا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یوکرین کی فوج نے نئے سال کے موقع پرروسی فوجیوں کی گھنٹی بجنے کے بعد حملہ کیا تھا۔بیان میں یوکرین میں روسی فوج کے اتنے زیادہ جانی نقصان کا پہلی مرتبہ یوں اعتراف کیا گیا ہے۔کریملن کے ناقدین روسی حکام پریوکرین کے میدان جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کو گھٹا کرپیش کرنے کا الزام عاید کرتے ہیں۔روس کے فوجی بلاگرز کا کہنا ہے کہ ماکیفکا میں حملے کے نتیجے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد کئی سو ہوسکتی ہے۔روس کے سابق علاحدگی پسند رہنما ایگور اسٹریلکوف نے کہا کہ انھیں یکم جنوری (31 دسمبر کو 2300 جی ایم ٹی) رات ایک بجے کے قریب حملے کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔انھوں نے کہا کہ’’سیکڑوں‘‘ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یوکرین کی فوج نے ایک تنصیب کو نشانہ بنایا تھا جس میں گشتی فوجیوں کورکھا گیا تھا‘‘۔

Related Articles