جنتا درشن کے ساتھ یوگی نے نئے سال کا آغاز کیا

گورکھپور:یکم جنوری۔مفاد عامہ کے تئیں حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو جنتادرشن میں 300فریادوں کی فریاد سنتے ہوئے نئے سال کا آغاز کیا ۔وزیر اعلی نے تمام افراد کے مسائل کا جلد از جلد تصفیہ کرنے کا تیقن دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مسائل کا فورا اور تشفی بخش تصفیہ کیا جائے۔وہ بذات خودفریادیوں تک پہنچے اور ان کے مسائل کو جانا۔اس موقع پر وزیر اعلی نے تیقن دیا کہ معاشی بحران کی وجہ سے کوئی بھی لڑکی ترک تعلیم کو مجبور نہیں ہوگی۔یوگی نے فریادیوں کو تیقن دیا کہ کسی بھی بیمار کی پیسے کی کمی کی وجہ سے علاج بندنہیں ہوگا۔پولیس و ریونیو سے وابستہ مسائل کا جلد از جلد تصفیہ کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔اس سے قبل وزیر اعلی نے گروگورکھناتھ میں درشن پوجن کے بعداپنے گرو مہنت اویدھناتھ کی سمادھی پر ماتھا ٹیکا۔

Related Articles