گریٹر کیلاش-II میں واقع کیئر ہوم میں آتشزدگی سے 2 لوگوں کی موت، 6 کو بچا یا گیا

نئی دہلی،جنوری۔دہلی کے گریٹر کیلاش-II علاقے میں اتوار کی صبح ایک کیئر ہوم (اولڈ ایج کیئر)میں آگ لگنے سے کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر لوگوں کو بچا لیا گیا۔
دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے آج صبح یہ اطلاع دی۔ڈی ایف ایس کے مطابق، کیئر ہوم میں آتشزدگی سے کنچن اروڑہ (86) اور کمل (92) مردہ پائے گئے، جب کہ اوتار کور (86)، شریفہ (59)، الیزابتھ (69)، نین ساہا (89) اور دو نامعلوم خواتین کو جائے وقوعہ سے بحفاظت نکال لیا گيا۔ڈی ایف ایس نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کو سویرے آگ لگنے کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد آگ پر قابو پانے کے لیے 4 فائر گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گيا۔ کیئر ہوم کی دوسری اور تیسری منزل پر آگ لگی تھی۔ ڈی ایف ایس نے مزید بتایا کہ دونوں لاشیں دوسری منزل سے ملی ہیں۔

Related Articles