چندولی میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دو افراد کی موت

چندولی، دسمبر ۔اترپردیش کے چندولی میں جمعہ کو ایک نجی اسپتال کے باہر آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ سلنڈر پھٹنے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ آس پاس کے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔
مغل سرائے کوتوالی علاقہ کے راوی نگر میں واقع دیال اسپتال کے باہر آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے دو افراد کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ سلنڈر پھٹنے سے اس کی زد میں آنے والے دونوں افراد کے جسم کے ٹکڑے کئی میٹر دور تک بکھر گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ مغل سرائے کے تحت آکسیجن پلانٹ ہے جو ہسپتالوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کرتا ہے۔ آج صبح نجی اسپتال میں آکسیجن سلنڈر اتارا جا رہا تھا کہ سلنڈر پھٹ گیا۔ حادثے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Related Articles