تیندولکر نے ہیرا بین کے انتقال پرافسوس ظاہر کیا

ممبئی، دسمبر ۔ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم کھلاڑی سچن تندولکر نے آج وزیر اعظم مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے سکون کے لئے دعا کی۔
سابق کپتان سچن تیندولکر نے وزیر اعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں وہ مودی جی کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ایشور مرحوم کی روح کو سکون دے!‘‘اس نقصان جیسا کوئی دوسرا نقصان نہیں ہے۔ محترمہ ہیرا بین مودی جی کے انتقال پر میری تعزیت وزیراعظم مودی کے ساتھ ہے۔

Related Articles