مودی نے نیپال کے نئے وزیر اعظم پرچنڈ کو مبارکباد دی

نئی دہلی، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پشپ کمل دہل پرچنڈ کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے مبارکباد دی۔وزیر اعظم نے ٹویٹر پر بتایا کہ ’’ کامریڈ پرچندا کو نیپال کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہندوستان اور نیپال کے درمیان منفرد تعلقات گہرے ثقافتی روابط اورہمارے لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات کی بنیاد پرمبنی ہیں۔ میں اس دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔’’نیپال میں عام انتخابات کے بعد نیپالی کانگریس کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے والے کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ) کے رہنما پرچنڈنے انتخابات کے بعد نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ) کے ساتھ اتحاد کرلیا اور دونوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق مسٹر پرچنڈنے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے انہیں ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا۔ مسٹر پرچنڈ آج وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔

 

Related Articles