کانگریس کے سابق ایم ایل اے بی جے میں شامل ہوئے

بھوپال،دسمبر۔مدھیہ پردیش کے ساگرضلع کے سابق کانگریسی ایم ایل اے نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت لے لی۔دیوری سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے برج بہاری پٹیریاآج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں یہاں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس دوران شہری ترقیاتی اور ہاؤسنگ کے وزیربھوپیندرسنگھ بھی موجود تھے۔مسٹر پٹیریاکانگریس کے عظیم لیڈروں میں سے مانے جاتے ہیں۔ وہ 1998میں کانگریس سے انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔مسٹر پٹیریاکے بی جے پی میں شامل ہونے پر مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹ انھیں مبارکباد د ی۔انھوں نے لکھا کہ دیو ری (ساگر) سے کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے مسٹر پٹیریا آ ج بی جے پی میں شامل ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے قیادت اور پالیسیوں سے متاثر ہو کر مسٹر پٹیریانے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شمولیت اختیار کی۔

Related Articles